تل ابیب (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے فارسی اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ میں حالیہ حق آباد سانحے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ہر چیز کا جواب گولیوں، پھانسیوں اور تشدد سے دیا جاتا ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئیٹ میں مزید کہا کہ دہشت گردوں پر مشتمل ایک گروہ کی حکومت بہتر نہیں ہوسکتی۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے یہ ٹوئیٹ گولڈ سمتھ لائن پر ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے حدود حق آباد میں قابض فورسز کی جانب سے تیل بردار نہتے بلوچوں پر اندھا دھند فائرنگ کے ذریعے ایک درجن کے قریب افراد کی شہادت و دیگر کئی افراد کے زخمی ہونے کے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔
یاد رہے سانحہ حق آباد کے بعد سے ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں پرتشدد احتجاج و مظاہروں کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا ہے جہاں مشتعل افراد نے پر تشدد مظاہروں میں کئی سرکاری املاک و عمارتوں میں تھوڑ پھوڑ کی گئی اور کئی سرکاری گاڑیوں اور عمارتوں کو نزر آتش کردیا گیا ہے۔