اسلام آباد (ہمگام نیوز) اسلام آباد میں ڈیفنس آف ہیومن رائیٹس کے زیراہتمام اسلام آباد میں قومی سیمینار کے دوران بلوچستان اور پاکستا ن بھر سے آئے انسانی حقوق علمبردار اور لاپتہ افراد کے لواحقین نے شرکت کی ۔
ڈیفنس آف ہیومن رائیٹس کے زیراہتمام اسلام آباد میں قومی سیمینار کے دوران شرکاء نے متفقہ قرارداد کے ذریعہ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم قومی کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کا مطالبہ کیا اور کمیشن کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا ۔
ہاد رہے بلوچستان میں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین نے کمیشن پر پہلے ہی یہ الزام عائد کیا تھا کہ کمیشن لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے غیر سنجیدہ ہے اور ہمیں اس کمیشن کی سامنے بات کرتے کی بھی پورے اجازت نہیں ہے ۔