پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںبی ایس او آزاد ملیر زون اجلاس زیر صدارت زونل صدر منعقد...

بی ایس او آزاد ملیر زون اجلاس زیر صدارت زونل صدر منعقد ہوا

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بی ایس او آزاد ملیر زون اجلاس زیر صدارت زونل صدر منعقد ہواجس کے مہمان خاص مرکزی کمیٹی کے ممبر تھے۔ اجلاس میں مرکزی سرکُلر، سوال جواب ، زونل کارکردگی رپورٹ، تنظیمی امور، سیاسی صورتحال، تنقیدی نشست و آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز قومی آزادی کے لئے شہید ہونے والے فرزندوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی کے بعد ہوئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ قابض فورسز و اس کے حواریوں کی حتی الوسع کوشش یہی رہی ہے کہ وہ بلوچ نوجوانوں کی قوت کو منتشر کریں تاکہ بلوچ قومی تحریک کسی مضبوط سیاسی پارٹی سے محروم ہو۔ اپنے ان مقاصد کے لئے قابض ریاست نے نہ صرف بلوچ نوجوانوں کو ایک منصوبے کے تحت تعلیم سے دور رکھا بلکہ بلوچستان میں قائم سکولوں کو بھی فوجی کیمپوں و چھاؤنیوں میں بدل دیا۔ تاکہ نوجوانوں کو تعلیم سے دور رکھ کر انہیں سیاسی شعور سے محروم رکھا جائے۔ لیکن بی ایس او آزاد کی ہمیشہ کوشش یہی رہی ہے کہ نوجوان سیاست میں عملاََ شریک ہو کر اپنی توانائیاں قومی ریاست کی بحالی کے لئے خرچ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی ریاست کی تعمیر و تشکیل میں تنظیم و پارٹیاں ہی بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و تشکیل اور انقلاب لانے میں نوجوانوں کا کردار ہمیشہ صف اول کا رہا ہے۔ قابض ریاست بھی بلوچ نوجوانوں سے یہی خطرہ محسوس کر کے بلوچ نوجوانوں کو سیاست و تعلیم سے دور کرنے کی پالیسیاں بنا رہی ہے تاکہ مستقبل میں بھی نوجوان اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو قومی آزادی کے برعکس خاندانی و ذاتی زندگیوں کے لئے استعمال کریں۔ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچ قومی تحریک کو سرمایہ کاروں اور توسیع پسندانہ عزائم رکھنے والے چائنا سمیت دیگر کمپنیوں کی جانب سے خطرات درپیش ہیں۔ چائنا اپنی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے اور بلوچ جغرافیہ کو اپنی فوجی مفادات کے لئے استعمال کرنے کے لئے بلوچ قومی تحریک کے خلاف پاکستانی کی عسکری و سیاسی مدد کررہا ہے۔ جبکہ علاقائی حوالے سے پاکستان میڈیا وار کے زریعے تحریک کے خلاف بد گمانیاں پھیلانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ اس لئے سرزمیں کی آزادی اور ریاست کی بحالی کے لئے بلوچ نوجوانوں کو اپنی سیاسی تربیت پر توجہ مرکوز رکھنا ہو گی۔ تاکہ مستقبل میں آنے والی مشکلات پر قابو پا کر وہ تمام ریاستی سازشوں کا مقابلہ کر سکیں۔ اجلاس میں تنقیدی نشست کے ایجنڈے پر تفصیلی مباحثہ کے بعد نئی زونل کابینہ تشکیل دی گئی اورتنظیمی سرگرمیوں میں وسعت لانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز