دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںپاکستان کے ریاستی اداروں نے اوتھل زیرو پوائنٹ سے سید حاصل کو...

پاکستان کے ریاستی اداروں نے اوتھل زیرو پوائنٹ سے سید حاصل کو جبری گمشدہ کردیا

کیچ(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے تربت کلاتک کے رہائشی بلوچ طالب علم سید حاصل کو کوئٹہ سے کراچی جاتے ہوئے لسبیلہ اوتھل زیرپوائنٹ کے مقام سے گرفتاری کے بعد جبری گمشدہ کردیاہے۔

واضع رہے مقبوضہ بلوچستان میں دو دہائیوں سے پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ اداروں کی جانب سے بلوچستان میں سیاسی سماجی، ادبی کارکنوں سمیت عام شہریوں کو گرفتاری کے بعد فوج کے اذیت خانوں میں منتقل کردیا جاتا ہے جن میں سے سینکڑوں افراد بازیاب بھی ہوئیں ہیں تاہم ہزاروں کی تعداد میں جبری گمشدہ ہونے والوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

بلوچستان میں جبری گمشدگی کے شکار ہزاروں افراد کی پرامن بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور جبری گمشدگی کے شکار بلوچ اسیران کے لواحقیین کی جانب سے پرامن احتجاج بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز