خاران(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز تھانے پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ،
تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
اس حملے کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار صدام سیاپاد ولد عبدالواب اور گل شیر کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اب تک اس حملے کی زمہ داری کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔