سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںڈبلیو ایچ او نے کورنا کی بھارتی قسم کو عالمی تشویش کا...

ڈبلیو ایچ او نے کورنا کی بھارتی قسم کو عالمی تشویش کا باعث قرار دے دیا ـ

جنیوا(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت میں بڑھتے کورونا کیسز کے حوالے سے کہا کہ کورونا کی بھارتی قسم عالمی سطح پر تشویش کا باعث ہے

جبکہ دوسری جانب امریکی ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے مودی سرکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک بھر میں لاک ڈاون اور لوگوں کو ویکسین فراہم کرے۔

واضع رہے کہ بھارت میں ایک ہی روز میں مزید تین ہزار سے زائد اموات ہوئیں، جس کے بعد مجموعی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز