دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبلوچستان یونیورسٹی میں انتظامی بدعنوانی قابل مذمت ہے : ایچ ایس ایف

بلوچستان یونیورسٹی میں انتظامی بدعنوانی قابل مذمت ہے : ایچ ایس ایف

کوئٹہ (اہمگام نیوز) ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر نجیب اللہ ندیمی نے طلباء کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبعلم تعلیمی اداروں میں قوم کا نمائندہ ہوتاہے جہاں وہ تعلیم کے ساتھ بہترین اسلاف کا مظاہرہ کرکے اپنی قومی اور تاریخی خوبیوں کو اجاگر کرتے ہے، انہوں نے کہا کہ ہزارہ قوم کی اپنی ایک تاریخ اور قومی ثقافت ہے جسے اجاگر کرنے کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری ہے تاریخ میں اقوام کی شناخت کی بنیاد انکی ثقافت اور قومی روایات ہی میں پوشیدہ ہے لہذا طلباء پر تعلیم کے ساتھ یہ اولین فرض ہے کہ وہ اپنی ثقافت اور تاریخ کے تحفٖظ کیلئے فکر مند ہوکر متحد ہوجائے ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں انتظامی بدعنوانیوں اور طلباء پر تعلیم کے دروازے کو بند کرنے کی سازشوں کی بھر پور مخالفت کی جائے گی جامعہ بلوچستان صوبے میں واحد اعلی تعلیمی ادارہ کی حیثیت سے آج تک لاکھوں طلباء کو تعلیمی سہولیات فراہم کرچکاہے مگر افسوس کہ گذشتہ کئی عرصوں سے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اختیار کیا گیا روئیہ اور اقرباپروری ، فورسز کی مداخلت ، میرٹ میں 60 فیصد سے کم امکانات اور خدشات کے تحت اسامیوں پر بھرتیوں نے تعلیمی مواقعوں اور طلباء اور یونیورسٹی کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے انہوں نے سنڈیکیٹ کی اجلاس میں طلباء ایکشن کمیٹی کی چار نکاتی ڈیمانڈ کے منافی فیصلوں کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز