دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںامریکہ : مجسمہ آزادی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

امریکہ : مجسمہ آزادی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

واشنگٹن (ہمگام نیوز ) نیویارک میں واقع مجسمہ آزادی کو بم سے تباہ کرنے کی دھمکی کے بعد اسے سیاحوں سے خالی کرا لیا گیا ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گمنام ٹیلی فون کال موصول ہوئی تھی جس میں مجسمہ آزادی کو تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی،نیویارک پولیس نے پورے جزیرے کی تلاشی لی جس میں ماہر کتوں کی مدد بھی لی گئی، اس دوران جزیرے میں چلنے والی فیری سروس بھی معطل کردی گئی تھی، جزیرے کی تلاشی کے دوران پولیس کو ایک مشتبہ پیکٹ بھی ملا، نیویارک پولیس نے مجسمہ آزادی اور جزیرے کی تلاشی کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز