سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںافغانستان:فورسز کا طالبان کےخلاف بڑا آپریشن,173ہلاک

افغانستان:فورسز کا طالبان کےخلاف بڑا آپریشن,173ہلاک

کابل( ہمگام بیورورپورٹ)آپریشن جوزجان ،قندھار،فریاب ،زابل،غزنی ،بدغیس،قندوز ،فرح ،ہرات،پکتیکا ،ہلمند اور میدان وردک صوبوں میں کیا گیا،4غیر ملکی جنگجوئوں سمیت 40طالبان زخمی حالت میں گرفتار52مختلف اقسام کی بم ڈیوائسز بھی ناکارہ بنادی گئیں ،آپریشن میں 11فوجی بھی نشانہ بنے ،باڈی گارڈ نے ارزگان کے قائمقام پولیس سربراہ کو قتل کردیا،لغمان میں مارٹر حملے میں 5شہری ہلاک کابل، قندھار،جلال آباد(خبرایجنسیاں )افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان کی جانب سے نئے حملوں کے آغاز کے بعدملک کے مختلف علاقوں میں خصوصی آپریشن کیے جن میں غیر ملکیوں سمیت 173 طالبان جنگجو ہلا ک اور 138 زخمی ہوگئے ،4غیر ملکی جنگجوئوں سمیت 40 شدت پسندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ طالبان کے حملوں میں 11 افغان فوجی مارے گئے ،دوسری جانب نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کرکے قائم مقام صوبائی پولیس چیف کو قتل کردیا،مشرقی افغانستان میں ایک گھر پرشدت پسندوں کے مارٹر حملے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد ہلاک ہو گئے ۔اتوار کو وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے ایک بیان میں کہاکہ افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے نئے حملوں کے آغاز کے بعدسخت او ر موثر جواب دیا ہے اور مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 173 طالبان جنگجو ہلاک اور 138 زخمی ہوگئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں افغان نیشنل پولیس ،آرمی اور انٹیلی جنس این ڈی ایس نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔آپریشن جوزجان ،قندھار،فریاب ،زابل،غزنی ،بدغیس،قندوز ،فرح ،ہرات،پکتیکا ،ہلمند اور میدان وردک صوبوں میں کیے گئے ۔ افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں افغان آرمی کے آپریشن میں 173جنگجو ہلاک اور 138زخمی ہوگئے ۔بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ آپریشن کے دوران بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ اور بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے نتیجے میں 11 افغان فوجی بھی ہلاک ہوگئے ۔سیکیورٹی فورسز نے 52 مختلف اقسام کی بم ڈیوائسز بھی ناکارہ بنادیں۔دوسری جانب فائرنگ کے ایک واقعے میں صوبہ ارزگان کے قائم مقام پولیس سربراہ کو قتل کردیا گیا ۔صوبائی پولیس ترجمان دوست محمد نایاب نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں ایک شہری بھی ہلاک ہوا ۔فرسٹ پولیس ڈسٹرکٹ چیف گل آغا نے مقامی خبرساں ادارے کو بتا یا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب علاقے میں سیکیورٹی اور چیک پوسٹوں کا معائنہ کرنے کے بعد قائم مقام پولیس سربراہ جنرل گلاب خان دارالحکومت ترین کوٹ آرہے تھے کہ راستے میں گارڈ نے فائرنگ کر کے قتل کر ڈالا۔سیکیورٹی گارڈ کو بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا جہاں اس نے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے ۔ ادھر مشرقی افغانستان میں ایک گھر پرشدت پسندوں کے مارٹر حملے میں ایک ہی خاندان کے کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔صوبائی پولیس چیف دائود امین نے فرانسیسی خبررساں ادار ے کو بتایا کہ صوبہ لغمان کے النگار ضلع میں شدت پسندوں کے ایک مارٹر حملے میں پانچ افغانی شہری ،جن میں چار عورتیں اور ایک بچہ شامل ہیں ، ہلاک ہوگئے ۔دائودامین نے کہا کہ مارٹرحملے میں اس خاندان کے 11دیگرافراد زخمی ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز