کیچ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گومازی میں پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ـ
تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے گومازی میں گزشتہ رات قابض پاکستانی فورسز نے مقامی ڈیتھ اسکواڑ کے ہمراہ آبادی پر دھاوا بول کر خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں قیمتی اشیا لوٹ لیے ، جبکہ دوران آپریشن فورسز نے دو نوجوان کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے جن کی شناخت صغیر ولد عبدالصمد اور طارق ولد لیاقت کے ناموں سے ہوئی ہے ـ