دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی فوج کی بربریت، 9...

مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی فوج کی بربریت، 9 افراد جبری گمشدگی کے شکار

آواران(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے جھاؤ، مشکے اور پنجگور کے علاقے راگئے سمیت مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرکے متعدد افراد کو جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔

اس وقت راگئے اور گچک میں پتندر، گرانڈی، تنک، راگئے، ٹوبہ، سولیر، سکن، ھوند، پیزگ اور دیگر بستیوں سمیت وسیع علاقہ قابض فورسز کی بربریت کی زد میں ہے، کئی دنوں سے جاری جارحانہ کاروائیوں میں کلری راغے سے پاکستانی فوج نے گذشتہ دن 9 سے زائد افراد کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا ہے۔

اسی طرح جھاؤ اور مشکے کے درمیانی پہاڑی سلسلے میں پیراندر، دراجکور، کپور، آچڑین اور کلیڑ اورمشکے میں شمال مغربی پہاڑی سلسلے میں مرماسی، بزی، خلوکن،اسپیت،گروکلان،راحت اور زنگ میں کئی روز سے پاکستانی فوج جارحیت میں مصروف ہے ۔

ان علاقوں میں زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹرز بھی مسلسل شیلنگ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

کلری راغے سے جبری لاپتہ ہونے والے میں منظور ولد الہی بخش، حسن ولد ساسو، اجمل ولد الہی بخش، ملک داد ولد مزار، عیسی ولد مزار، جنگیان ولد مزار،وحید ولد جنگیان اور۔۔۔۔۔۔۔۔ولد جنگیاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز