یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںاسرائیل فلسطین تنازع پر صدر بائیڈن کا ایک ہفتے میں تیسری بار...

اسرائیل فلسطین تنازع پر صدر بائیڈن کا ایک ہفتے میں تیسری بار نیتن یاہو کو فون، جنگ بندی پر زور

واشنگٹن( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے غزہ تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کو تین مرتبہ رابطہ فون کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت ایسے موقع پر ہوئی ہے جب پیر کو اسرائیلی جیٹ طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا جب کہ حماس نے بھی اسرائیل کی جانب راکٹ برسائے۔

جبکہ وائٹ ہاؤس سے پیر کو جاری ایک بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم سے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے مصر سمیت اپنے دیگر اتحادیوں سے رابطے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز