سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںجیکب آباد: بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور رشتہ دار...

جیکب آباد: بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور رشتہ دار کو قتل کر دیا.

جیکب آباد(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جیکب آباد میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن اور رشتے دار قتل ہے. واقعہ جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود قصبہ امام الدین بروہی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا ہے.

ایریا پولیس کے مطابق ملزم ہمت علی بروہی نے کارو کاری کے الزام میں اپنی جوان بہن گل نساء اور اپنے رشتہ دار نوجوان میر عرف محمد اسحاق بروہی کو بندوق سے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا،

فوری اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کیا ہے جہاں لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئیں ہے پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم اس وقت کوئی گرفتاری عمل نہیں آئی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز