سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںافغانستان سے پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ، سپاہی ہلاک

افغانستان سے پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ، سپاہی ہلاک

وزیرستان(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کی چوکی پر سرحد پار سے مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حملہ آوروں نے افغانستان سے بین الاقوامی سرحد کے پار ضلع شمالی وزیرستان میں ان کی چوکی پر فائرنگ شروع کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے اس حملے کا جواب دیا البتہ فائرنگ کے تبادلے میں ان کا 32 سالہ سپاہی عمر دراز ہلاک ہوگیا جو جھنگ کا رہائشی تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز