یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںبی این ایم کا کل برمش ڈے منانے اور سوشل میڈیا میں...

بی این ایم کا کل برمش ڈے منانے اور سوشل میڈیا میں کمپیئن چلانے کا اعلان

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ نے سوشل میڈیا میں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کل سانحہ ڈنک کے ایک برس پورے ہونے پر برمش ڈے منائے گی۔ اس حوالے سے کل مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے سے لے کر 10 بجے تک ٹوئٹر پر BramshDay# کے ہیش ٹیگ سے کمپئن چلائی جائے گی۔

بی این ایم نے سوشل میڈیا صارفین اور ایکٹیوسٹ سے کمپئن میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فوج کی بربریت اور اس میں ڈیتھ اسکواڈز کے کردار کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے تاکہ دنیا پاکستان کے مکروہ چہرے سے واقف ہوں۔ پچھلے برس اسی دن ریاستی پشت پناہی پر چلنے والے ڈیتھ اسکواڈز نے ڈنک، تربت میں ایک گھر پر حملہ کرکے ملک ناز نامی خاتون کو قتل کیا جبکہ ان کی کمسن بیٹی برمش زخمی ہوئی بعد ازاں برمش سے اظہار یکجہتی کے لیے بلوچستان اور بلوچستان سے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

برمش یکجہتی کمیٹی کے نام سے ہونے والے ان مظاہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ طویل عرصے بعد بلوچستان بھر میں ایک مسئلے پر یکجہتی اور سیاسی شعور کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا جس سے بلوچستان میں سیاسی ماحول پر چھائے خوف کا خاتمہ ہوا اور لوگوں کی عرصہ سے دبی ہوئی آواز باہر نکلنے لگی، یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

اس دن کی اہمیت کے حوالے سے بی این ایم نے ہر سال 26 مئی کو برمش ڈے منانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز