Homeخبریںانسانی حقوق کے کارکن نرگس محمدی کو ایران میں تیس ماہ قید...

انسانی حقوق کے کارکن نرگس محمدی کو ایران میں تیس ماہ قید اور اسی کوڑے مارنے کی سزا۔

اہران(ہمگام نیوز) ایرانی عدالت نے ایرانی انسانی حقوق کی کارکن اور صحافی نرگس محمدی کو تیس مہینے تک قید اور اسی کوڑے مارنے کی سزا سنا دی۔

میڈیا خبروں کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر میں نرگس محمدی کو قید سے رہا کیا گیا تھا۔ ان کے وکیل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نرگس محمدی کو ایران میں سیاسی نظام کے خلاف پروپیگینڈا، بدنامی، اور جیل کے حکام کے خلاف بغاوت کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔ وکیل کے مطابق 49 سالہ نرگس محمدی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرنا چاہتیں۔

مزید یورپی یونین کی جانب سے ایرانی عدالت کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی گئی ہے اور اسے ایک تشویش ناک پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز