Homeخبریںایران کو جوہری ہتھیاروں رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی۔...

ایران کو جوہری ہتھیاروں رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی۔ اسرائیل

تل ابیب(ہمگام نیوز) اسرائیلی انٹیلی جنس کے وزیر ایلی کوہن نے زور دے کر کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔انہوں نے ایک ٹی وی میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ نمٹنے کے لیے تمام آپشنز کھلے ہیں۔ ہم اسے جوہری ہتھیار کے حصول سے روکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے۔ شام، یمن کے علاوہ لبنان اور غزہ میں بھی ایران کی کھلی مدخلت جاری ہے۔یوسی کوہن نے کہا کہ ایران ان ممالک میں گروہوں کو مسلح کر رہا ہے۔یہ ایک خطرناک ٹیومر ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ وہ شام میں کیا ڈھونڈ رہا ہے کیوں کہ اس نے وہاں اسکول اور اسپتال نہیں بنائے ہیں۔انہوں نے غزہ کے معاملے پر بھی زور دیا اور کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا اس سے عرب ممالک کے ساتھ امن معاہدوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز