شنبه, جون 14, 2025
Homeخبریںپنجگور میں دوران آپریشن پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 2 افراد قتل۔

پنجگور میں دوران آپریشن پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 2 افراد قتل۔

پنجگور(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کے دوران دو افراد کو قتل کیا بعد ازاں أن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان دونوں کو فورسز نے کیلکور میں دوران آپریشن قتل کیا تھا پھر بعد ازاں پاکستانی فورسز نے ہوشاپ کے ہسپتال میں أن کے لاشوں کو پہنچائی تھی، جن کی شناخت عصا اور بولا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر کے مہینے میں فورسز نے کولواہ اور کیلکور سمیت گردنواح میں آپریشن کے دوران سات افراد کو بھی قتل کیا تھا۔ جبکہ دوسری طرف پاکستانی فورسز کی پالیسیوں میں تبدیلی آنے کے بعد سے وہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ کیے گئے افراد یا پھر سر زمین کے جہد کاروں کے خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرکے انہیں دہشتگرد ظاہر کرتا آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز