پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںپنجگور میں موبائل ڈیٹا کے بعد پی ٹی سی ایل کے نیٹ...

پنجگور میں موبائل ڈیٹا کے بعد پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس بھی سے معطل۔

پنجگور(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس گزشتہ ایک ہفتے سے معطل ہے جس پر تال حال کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں کیا گیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق پنجگور کے علاقے درگ دپ میں پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن کے دو ٹاورز زمین بوس ہوگئے تھے مگر ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود تا حال علاقے میں نیٹ سروس بحال نہ ہوسکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجگور میں موبائل ڈیٹا گزشتہ تین سالوں سے بند ہے لوگ صرفِ پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس پر انحصار کررہے ہیں مگر پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے بوسیدہ اور پرانے ریپیٹر اسٹیشن کی وجہ سے پی ٹی سی ایل نیٹ سروس کا معطل رہنا معمول بن گیا ہے۔

یاد رہے کہ پنجگور میں موبائل ڈیٹا بند ہونے کی وجہ سے پی ٹی سی ایل اپنے صارفین سے ماہانہ کروڈوں روپے وصول کر رہا ہے لیکن اس کے باوجو نیٹ ورک سروس کا بار بار معطل رہنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز