کچلاک(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو خواتین سے بارہ کلو چرس برامد کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایس ایچ او نیو کچلاک غلام مصطفے’ کی نگرانی میں خفیہ اطلاع پر کچلاک بس سٹاف پر موجود دو خواتین مسماہ شازیہ اور مسماہ فوزیہ کے سامان میں سے چھ چھ کلو چرس برآمد کرکے انھیں گرفتار کرکے ہیوومن سنٹر کوئٹہ سٹی تھانہ منتقل کردیا ہے۔
پولیس زرائع کے مطابق دونوں خواتین شادی شدہ ہیں اور آپس میں بہنیں ہیں جنکا تعلق پنجاب کے ضلع کے وہاڑی سے بتائی گئی ہے۔