یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںلیاری: دیور کی فائرنگ سے بھابھی سمیت 2 افراد قتل

لیاری: دیور کی فائرنگ سے بھابھی سمیت 2 افراد قتل

لیاری(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں دیور نے گھر میں گھس کر بھابھی سمیت 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لیاری کے علاقے کلاکوٹ ریکسر لائن، گلی نمبر 4، اسلام چوک کے قریب ایک گھر کے اندر پیش آیا جہاں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے۔

کلاکوٹ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 38 سالہ صوفیہ زوجہ جاوید اور 35 سالہ یاسر ولد عصمت کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ فائرنگ کرنے والا مقتولہ صوفیہ کا دیور بابر ہے جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

دریں اثنا ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے اور اس کے گرفتار ہونے کے بعد ہی قتل کی وجہ پتا چل سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز