یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںجنوبی وزیرستان: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق، 2...

جنوبی وزیرستان: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق، 2 زخمی

میرانشاہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی سب ڈویژن لدھا کے علاقہ ٹنگی بودینزئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت ابو کاش، حکیم اللہ اور عبدالصمد کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

جبکہ زخمی ہونے والے دونوں بچے مسکان بی بی اور عبدالقادر کو ابتدائی طبی امداد مکین اسپتال میں دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق بچوں کی عمریں آٹھ سے گیارہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز