حب چوکی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 3 جون 2021 کو تربت سنگ آباد کے رہائشی شاہ مراد ولد ابراہیم تربت سے کراچی جارہے تھے جنہیں مقبوضہ بلوچستان کے علاقے حب چوکی کے مقام پر پاکستانی فورسز نے بس سے اتار کر اغواء کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ مراد ولد ابراہیم اپنے بچے کے علاج کے لیے گزشتہ شام تربت سے کراچی کے لیے روانہ ہوئے، ان کی بس رات گئے حب چوکی پہنچی جہاں چیک پوسٹ پر پاکستانی فوجی اہلکاروں نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں بس سے اتار کر حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کیا۔


