واشنگٹن (ہمگام نیوز) بدھ کے روز پینٹاگوں نے مشرق وسطی میں ایرانی جارحیت سے نمٹنے کیلئے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ پینٹاگون
اور اسرائیلی وفود کے درمیان ایرانی خطرات کا مقابلہ اور مشرق وسطی میں امن امان قائم کرنے کیلئے ملاقات متوقع ہیں
منگل کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے ایک متنازع بیان کے بعد امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے سخت رد عمل ظاہر کیا تھا ہے۔ امریکی وزیر دفاع کی اسسٹنٹ سیکرٹری ڈانہ اسٹرول نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں امن کے اصول کو آگے بڑھا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم ایران کے بُرے برتائو کا مقابلہ کرنا، داعش اور دہشت گردی کو روکنا چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے کشیدہ صورت حال کا مثالی حل سفارت کاری سے ممکن ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینامین نیتن یاھو نے کہنا ایران کا جوہری ہتھیار حاصل کرنا اسرائیل کے وجود کیلئے خطرہ ہیں اور وہ اس نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایرانی دھمکیوں کو برداشت نہیں کریں گے یہاں تک کہ اگر اس کی وجہ سے ان کی واشنگٹن کے ساتھ دوستانہ تعلقات میں بگاڑ ہی کیوں نہ آئے۔


