چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںڈھاڈر: فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق۔

ڈھاڈر: فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق۔

ڈھاڈر(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے واقعہ میں محمد عمر کو ہلاک جب کے اس کے والد عبداللہ کوشدید زخمی کردیا فائرنگ کا یہ واقعہ رند علی بازار میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نےہوٹل کے اندر فائرنگ کرکے بیٹے کو ہلاک اور باپ کو زخمی کردیا۔

‎پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں محمد عمر شدید زخمی ہوا تھا جن کو پولیس نے فوری طور پر سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا جہاں محمدعمر کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

‎واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے جبکہ اس متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز