Homeخبریںاشرافیہ نظام کی وحشت اور فرعونیت گاڑی صاف نہ کرنے کے معمولی...

اشرافیہ نظام کی وحشت اور فرعونیت گاڑی صاف نہ کرنے کے معمولی بہانے پر دو یتیم بلوچ بچے اغوا، 8 ماہ سے نجی جیل میں قید اور بدترین ظلم کا شکار ہیں۔رپورٹ

خضدار ( ہمگام نیوز ) بلوچستان میں اشرافیہ نظام مظلوموں کے لیے عذاب بن چکا ہے، جہاں طاقتور اشرافیہ غریبوں کو انسان ہی نہیں سمجھتی۔ ایک انتہائی افسوسناک اور لرزہ خیز واقعے میں سردار ثناء اللہ زہری کے نائب رحیم بخش اور میر نعمت اللہ زہری کے خاص کارندے میر بابرگ زہری نے پچھلے 8 ماہ سے دو معصوم یتیم بلوچ بچوں کو اغوا کر کے اپنی نجی جیل میں بند کر رکھا ہے۔

رپورٹ مطابق ان بچوں کا قصور صرف اتنا بتایا جاتا ہے کہ ان کے ماموں نے میر بابرگ زہری کی گاڑی صاف نہیں کی تھی، جس پر اس نام نہاد سردار زادے نے اپنی انا کی خاطر بچوں کو اٹھا کر نائب رحیم بخش کے حوالے کر دیا۔ ان معصوموں سے دن بھر گھر کے بھاری اور سخت کام کروائے جاتے ہیں اور ان پر شدید ظلم و تشدد کیا جاتا ہے۔

بچوں کا غریب خاندان پچھلے آٹھ مہینوں سے قرآن پاک اٹھا کر اور بلوچ روایات کے مطابق ‘میڑھ’ لے کر ظالموں کے سامنے روتا گڑگڑاتا رہا ہے، لیکن ان بے حس اشرافیہ کی دل پگھلنے کا نام نہیں لے رہاہے ، بلکہ وہ بچوں کی واپسی کے لیے الٹا دو کروڑ روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔ اس سنگین ظلم پر موجودہ حکومت اور انتظامیہ بالکل گونگی اور بہری بنی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے یہ ظالم قانون سے بے خوف ہو کر دندنا رہے ہیں اور مظلوم خاندان انصاف کے لیے تڑپ رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز