چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںکوہلو: کوہلو اور بارکھان میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلابی ریلے...

کوہلو: کوہلو اور بارکھان میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک نوجوان جاں بحق

کوہلو(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوہلو اور بارکھان میں گزشتہ روز موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ ہن ندی میں پکنک منانے کے دوران اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آکر عثمان نامی 23 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کوہلو میں سینجاڑ، لاسے زائی، ملک زائی اور جاندران میں موسلا دھار بارش کے دوران ژالہ باری سے کپاس، مرچ، ٹماٹر سمیت موسم خریف کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے کسانوں کو لاکھوں روپے کے نقصانات کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز