اسلام آباد (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کا شادی سے متعلق دی گئی بیان پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور لوگوں کی جانب سے ملالہ کے اس بیان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اداکارہ متھیرا کو ملالہ یوسفزئی کا بیان پسند نہیں آیا انہوں نے ملالہ پر تنقید تو نہیں کی لیکن اپنی طویل انسٹا اسٹوری میں نکاح اور شادی کی اہمیت پر زور دیا ہے سوشل میڈیا صارفین بھی ملالہ کے اس بیان پر برہم ہیں لوگوں نے ملالہ کے خیالات اور لباس پر طنز کرتے ہوئے انہیں منافق قرار دیا۔
نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کے والد ضیا الدین یوسف زئی نے کہا ہے کہ شادی سے متعلق ان کی بیٹی کے بیان کو انٹرویو کے سیاق و سباق سے ہٹ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔


