جمعه, جنوري 31, 2025
Homeخبریںڈھاڈر:طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی ہے ہزاروں کی...

ڈھاڈر:طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی ہے ہزاروں کی تعداد میں مال مویشی ہلاک۔

بولان(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق ڈھاڈر میں شدید ترین طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے ڈھاڈر میں تاریخی تبائی مچا دی ہے جس کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں مال مویشی سیمت قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئیں ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈھاڈر میں جاری طوفانی ہواؤں اور بارش کے سبب کئی کچے مکانات، گر گئے ہیں جس کے باعث دو بچے زخمی اور کئی درختوں کے گرنے سے ایک شخص جانبحق ہوا ہے اور ساتھ ہی علاقے میں لوگوں کی دیگر اشیاء کو بھی نقصان پہنچا ہے، تیز ہواؤں کے سبب بجلی کے کھمبے، ٹرانسفارمرز گر گئے ہیں اور متعدد شمسی پلیٹس ٹوٹ چکے ہیں جن کے سبب پورا علاقہ تاریخی میں ڈوبا ہوا ہے۔

علاقائی ذرائع نے بتایا ہے کہ تیز بارشوں کی وجہ سے لاکھوں کی مالیت کے تیار فصلیں بھی تباہ ہوگئے جو وہاں کے غریب عوام کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے جن کے سالوں کی محنت ضائع ہوگئی ہے۔ اس پر علاقائی زمہ داران ملک خدا بخش بنگلزئی، ملک اسد اللہ، وڈیرہ محمد رفیق کھوسہ، وڈیرہ صغیر کھوسہ، کامریڈ عبد الحئی بنگلزئی و دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھاڈر کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے تاکہ حکومت کی طرف سے ان غریبوں کی نقصان کا کچھ ازالہ کیا جائے سکے اور ان کو معاوضہ دیا جائے۔

زرائع کے مطابق ضلع کچھی کا صدر مقام ڈھاڈر میں گزشتہ شب شدید طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری نے اس علاقے میں تاریخ کی سب سے بڑی تباہی مچادی ہے جس کے سبب علاقے میں نظام زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ شدید طوفانی بارشوں نے ڈھاڈر کا نقشہ ہی بدل دیا ہے بجلی کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے درجنوں کی تعداد میں بجلی کے کھمبے طوفانی ہواؤں کی وجہ سے زمین بوس ہوگئے ہیں۔

ڈھاڈر کے رہائشی قبائلی شخصیت زمیندار ملک خدا بخش بنگلزئی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ أن کے تقریبا ساڑھے پانچ سو کے لگ بھگ مال مویشی طوفانی بارشوں کی نظر ہوگئے ہیں جبکہ شمسی پلیٹیں بھی تباہ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز