پنجشنبه, جنوري 30, 2025
Homeخبریںوڈھ:نیشنل پارٹی، ہندو برادری اور انجمن تاجران وڈھ کی طرف سے ہندو...

وڈھ:نیشنل پارٹی، ہندو برادری اور انجمن تاجران وڈھ کی طرف سے ہندو تاجر کے قاتلوں کی عدم گرفتار کیخلاف احتجاج

وڈھ(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی، ہندو برادری اور انجمن تاجران وڈھ کی طرف سے ہندو تاجر کے قتل میں ملوث ملزمان کے عدم گرفتاری کے خلاف وڈھ بازار میں احتجاجی ریلی کا انعقاد۔ ریلی میں ہندو نوجوان کے قاتلوں کے گرفتاری بھتہ مافیا اور تاجران کو تحفظ دینے کے لیے حکومت سے اپیل اور انتظامیہ کی جانب سے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین نے ریلی کے بعد قومی شاہراہ پر بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کردیا۔ مزید ریلی وڈھ بازار سے ہوتی ہوئی قومی شاہراہ پر قائم بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچے ۔ریلی کے کیمپ پہنچنے کے بعد مظاہرین سے بلوچستان نینشل پارٹی تحصیل وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی۔سنئیر نائب صدر ظہور مینگل۔ جعیمت علماء اسلام کے رہنما مولانا شمس الحق مینگل۔میر محمد نعیم شاہیزئی تاجر رہنما حاجی شیر محمد مینگل۔محمد حمزہ بارانزئی۔سماجی رہنما محمد اسلم شیخ ہندو برادری کے واشومل اور مجومل سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

مقررین نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل انتظامیہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی وہ ہمیں یہ بتائیں کہ کس جرم میں انہیں قتل کیا جارہا ہے کوئی وجہ تو بتادے ہندو برادری کا کسی سیاسی پارٹی یا تنظیم سے کوئی جھگڑا نہیں۔ ہم یہاں پر صدیوں بسے تمام قبائلی اقوام کے ہمسایہ کی حیثیت سے رہ رہے ہیں۔ ہمیں تحفظ دیا جائے اور ہمارے تحفظ کے لیے حکومت سمیت دیگر تمام برادر اقوام اپنا رول ادا کریں ۔کیمپ میں بیٹھے ہوئے رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ کل 12 بجے تک بھوک ہڑتالی کیمپ کے بعد ہم اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔أئندہ کے لائحہ عمل میں قومی شاہراہ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے سمیت دیگر پرامن احتجاج پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز