بولان(ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بولان میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل شام کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان میں نل گسی دف کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے مقامی ذرائع نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ہمگام نیوز کو بتایا کہ حملہ انتہائی شدید نوعیت کا ہوا ہے جس کے تحت قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ بولان سمیت مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فوج پر اس طرح کے حملے بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے کیے جاتے ہیں، تاہم آج کے اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ بولان میں آج جس مقام پر قابض فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے اس علاقے سمیت مختلف مقامات میں گزشتہ کئی روز سے مقامی آبادی پر قابض فورسز کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ قابض فوج نے بولان کے بیشتر پہاڑی علاقوں کو محاصرے میں لیا ہوا ہے جس کے نتیجے میں مقامی افراد کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔


