بولان کے علاقے کرکڑن میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کرکے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی کئے۔ بی ایل اے
کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ بولان میں نل گسی دف کیمپ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج بروز 8 جون 2021 کو مقبوضہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کرکڑکن میں قابض پاکستانی فوج کے نل گسی دف کے مقام پر واقع کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد دشمن اہلکاروں کی کمک کیلئے جائے وقوع پر قابض فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر پہنچے، تاہم ہمارے سرمچار باحفاظت محفوظ مقامات پر پہنچ گئے۔
آزاد بلوچ نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ بولان کے متعدد علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے نہتے عوام پر دشمن فوج کی جارحیت جاری ہے، بولان کے علاقے کرکڑن میں واقع مذکورہ کیمپ ان جارحانہ کارروائیوں کیلئے مین کیمپ کے طور پر استعمال کی جارہی تھی جسے آج بی ایل اے کے سرمچاروں نے مقامی آبادی کی دفاع کے تناظر میں نشانہ بنایا۔
بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے بیان کے آخر میں کہا کہ قبضہ گیر پاکستانی فوج پر ہمارے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


