جمعه, نوومبر 15, 2024
Homeخبریںبلوچستان کے چوری شدہ نوادرات اٹلی سے واپس نہیں لائے جاسکے

بلوچستان کے چوری شدہ نوادرات اٹلی سے واپس نہیں لائے جاسکے

کو ئٹہ(ہمگام نیوز) بلو چستا ن کے مہر گڑھ سے تین سو قدیم چو ری شد ہ نوادرات تا حال اٹلی کے شہر روم میں پا کستانی سفارت خانے میں پڑ ی ہیں مگر بلو چستا ن حکو مت نے ان کے واپسی کے لئے کچھ اقد ما ت نہیں اٹھا ئے ہیں ‘ محکمہ آثار قدیمہ کے معتبر ذرائع نے بتا یا کہ تما م نوادرات مہر گڑ ھ سے چو ری شد ہ ہیں جسے پچھلے سال اٹلی کے بارڈرفورس نے روم میں اسمنگلنگ ہو تے ہو ئے پکڑا ہے اور تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ یہ تما م نو ادارت بلو چستا ن کے علا قے مہر گڑ ھ سے ہیں تو اٹلی کے فورسز نے تمام نو ادرات پا کستا نی سفارت خا نے میں جمع کر دیں ذرائع نے بتا یا کے یہ تما م نو ادارت ابھی تک وہی ہیں ان کی واپسی کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ہے ڈیڈھ سا ل کا عرصہ گزر چکا ہے ذرائع نے یہ بھی بتا یا ہے کہ کو ئٹہ کے میوزیم سے 42 اور نوادرات غائب ہیں جو بلو چ سٹڈی سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ڈپٹی ڈاریکٹر جمیل بلو چ نے بتا یا کہ جر منی کے ایک آفیشل ڈاکٹر ہو تے نے ان کو بتا یا ہے کہ بلو چستا ن سے تعلق رکھنے والے نو سو نوادرات جر منی میں پڑ ی ہیں اگر حکو مت بلو چستان کی طر ف سے رابطہ کیا گیا تو یہ تما م قد یمی نوادارت بلو چستا ن کو دے دیئے جا ئیں گے مگر اس حوالے سے حکو مت بلو چستا ن نے کو ئی دلچسپی ظا ہر نہیں کی ہے ۔آثار قد یمہ کے ذرائع کے مطا بق 17 ہزار کے قر یب قد یمی نو ادرات کر اچی کے علا قے شا ہر اہ فیصل میں بو ریو ں میں رکھی ہو ئی ہیں جو خراب ہو رہی ہیں مگر اس حوالے سے بھی کو ئی دلچسپی ظا ہر نہیں کی ۔ وزیر ثقافت مجیب الر حمن محمد حسنی کا کہنا ہے ان تما م نو ادارت کو واپسی لا نے کے لئے رابطہ کیا جا ئے گااور بلو چستا ن کے ثقا فت کو ان قد یمی نو ادارت کو محفوظ رکھا جا ئے گا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز