سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںحب: سڑک عبور کرتے ہوئے کوسٹر کی ٹکر سے خاتون جانبحق۔

حب: سڑک عبور کرتے ہوئے کوسٹر کی ٹکر سے خاتون جانبحق۔

حب(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق حب سٹی تھانہ کے قریب سوک سینٹر کے سامنے سڑک عبور کرنے والی خاتون کو مسافر بردار کوسٹر نے روند ڈالا خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کراچی اسپتال میں دم توڑ گئی رات گئے تک نعش حب منتقل کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حب سٹی تھانہ کے قریب سوک سینٹر کے سامنے سڑک عبور کرنے والی معمر خاتون فاطمہ زوجہ عبداللہ خاصخیلی کو حب کراچی کے درمیان چلنے والی ایک مسافر بردار کوسٹر نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئیں جسے حب اسپتال میں طبی سہولیات کے فقدان کے سبب کراچی منتقل کیا گیا جہاں وہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

ایدھی ذرائع کے مطابق فاطمہ زوجہ عبداللہ کی نعش رات گئے اکرم کالونی گلی نمبر 6 حب چوکی منتقل کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز