سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںنوشکی: ٹو ڈی اور پک اپ میں تصادم، 8 افراد زخمی 3...

نوشکی: ٹو ڈی اور پک اپ میں تصادم، 8 افراد زخمی 3 کی حالت تشویشناک۔

نوشکی (ہمگام نیوز)کوئٹہ نوشکی قومی شاہراہ پر گنجہ ڈھوری کے مقام میں ٹو ڈی اور پک اپ میں تصادم جس کے باعث آٹھ افراد زخمی جن میں سے تین کی 3 حالت تشویشناک بتایا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والوں کو لکپاس ایمرجنسی سینٹر ایم ای آر سی کی ٹیم نے فوری ریسکیو کیا اور ایمر جنسی سینٹر منتقل کردیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں شہریار ولد لیاقت علی ساکن کوئٹہ، محمد عرفان ساکن کوئٹہ، سید منیر احمد ولد سید احمد نبیل ساکن پشین، محمد شفاء ولد محمدبقاء ساکن منگچر، عبدالرزاق ولد محمدبقاء ساکن منگچر،ہدایت اللہ ولد جان محمد ساکن منگچر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز