کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ایک اعلان کے مطابق افغان طالبان نے ملک کے شمالی صوبے بغلان میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے والے درجنوں کارکنان پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ہلاک کیے ہیں۔
وزارت داخلہ کے ترجمان طارق عریان نے آج بدھ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ طالبان بارودی سرنگیں ہٹانے کی ذمے دار ایجنسی کے کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے اور اندھا دھند تمام لوگوں پر فائرنگ کردی ہیں ۔
بغلان صوبے کے والی کے ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب حکومتی فورسز کے زیر کنٹرول علاقے میں پیش آیا۔


