فلوریڈا(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکا میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پام بیچ کے گروسری سٹور میں ایک شخص نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاتون اور دو سالہ بچہ ہلاک ہو گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملزم نے فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


