تربت:(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے آپسر میں قابض پاکستانی فورس ایف سی کے اہلکاروں نے داؤد لطیف ولد عبدالطیف کو جبری لاپتہ کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق داؤد لطیف کو آپسر کے مقام سے 11 جون 2021 کی شام 4 بجے ایف سی اہلکاروں نے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا ہے۔
زرائع کے مطابق نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کرنے والے اہلکاروں نے گھر والوں کی مزاحمت کرنے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور لاپتہ ہونے والے شخص کے ایک کزن کو قابض پاکستانی فورسز نے بندوق کے زور پر بری طرح تشدد کر کے شدید زخمی کردیا ۔