خضدار (ہمگام نیوز) تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر خضدار سے لاپتہ ہونے والا نوجوان لیاقت ولد عبدالرحمن زہری کا رہائشی ہے جسے خضدار ہسپتال روڈ سے جبری طور پر گرفتاری کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا-
مقامی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والا نوجوان گزشتہ روز خضدار سے لاپتہ ہونے والے براہوئی زبان کے شاعر تابش وسیم کا کزن ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز بھی ریاستی اداروں کی جانب سے براہوئی زبان کا شاعر تابش وسیم قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا جو ابھی تک لاپتہ ہیں-
مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ کئی نسلوں سے جاری ہے جن میں سینکڑوں بلوچ نوجوان لاپتہ افراد کے فہرست میں شامل ہوگئے ہیں


