پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںامریکہ کے کابل کو خیر آباد کہہ دینے کے بعد ترکی واحد...

امریکہ کے کابل کو خیر آباد کہہ دینے کے بعد ترکی واحد ملک ہے جو افغانستان میں استحکام لاسکتا ہے. طیب اردگان

انقرہ (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے ترک صدر نے نئے امریکی صدر جو بائیڈن سے پہلی مرتبہ دوبدو ملاقات سے ایک روز قبل کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد ترکی واحد اور قابل اعتماد ملک ہے جو افغانستان میں استحکام لاسکتا ہے۔

ترک صدر طیب اردگان نے امریکی صدر کو اشاروں میں کہہ دیا کہ وہ اپنے نیٹو اتحادی پر انحصار کرسکتا ہے۔

ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ پیر کے روز برسلز میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے موقع پر جوبائیڈن کے ساتھ اپنی ملاقات میں اس معاملے پر بات کریں گے۔

طیب اردگان نے برسلز روانگی سے قبل استنبول ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بتایا کہ امریکا افغانستان چھوڑنے کی تیاری کر رہا ہے اور جب وہ کابل کو خیر باد کہہ دیں گے اور وہاں پر استحکام کو برقرار رکھنے کا واحد قابل اعتماد ملک ترکی ہوگا۔

ترک صدر نے بتایا کہ ترک عہدیداروں نے اپنے امریکی ہم منصبوں کو فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان میں انقرہ کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ لیکن ترک صدر نے منصوبوں سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

طیب اردگان نے مزید کہا کہ امریکا خوش ہے اور اب ہم ان کے ساتھ افغانستان کے عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایک ترک عہدیدار نے تصدیق کی کہ مغربی طاقتیں کابل ایئر پورٹ کی حفاطت کے لیے ترکی کے وہاں رہنے پر راضی ہے۔لیکن عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر کوئی مدد نہیں دیتا ہے تو ترکی کیوں کوشش کرے گا اس لیے ان امور کو واضح کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب ہفتے کے روز طالبان نے کہا کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد کسی بھی دوسرے ملک کو اپنی فوجیوں یہاں رکھنے کی امید نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سفارت خانوں اور ہوائی اڈوں کی حفاظت افغانوں کی ذمہ داری ہوگی۔

علاوہ ازیں امریکا سے کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے ترک صدر نے واضح کیا کہ ہمیں اختلاف کو پیچھے چھوڑ کر آگے کے امور پر تبادلہ خیال کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ امریکا بھی اگر مگر کے بغیر بات چیت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز