کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بولان میڈیکل کالج میں نئے سیشن کی کلاسز کا آغاز جلد سے جلد کیا جائے نا اہل انتظامیہ اور غیر ذمہ دار پرنسپل کی وجہ سے کلاسز تاخیر کا شکار ہے یہ بات بلوچ طلباءایکشن کمیٹی کے رہنماءبے روز بلوچ اور عرفان بلوچ نے منگل کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس سے خطا ب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ بولان میڈیکل کالج تعلیمی سال 2014-15کا داخلہ ٹیسٹ 28دسمبر 2014کو ہوا اور ایک ہفتے کے بعد انٹریوز مکمل ہوئے لیکن طلباءکا باقاعدہ داخلہ اور کلاسز کا اجراءابھی تک شروع نہیں ہوا جس سے طلباءکا قیمتی وقت ضائع ہورہے ہیں پرنسپل کی جا نب سے داخلہ میرٹ پالیسی میں تبدیلی اور پھر مسئلے کو عدالت میں لٹکا نا انتہائی قابل مذمت ہے جوکہ ایک تعلیم دشمن عمل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ باقی صوبوںمیں ایم بی بی ایس کا دورانیہ 5سال ہے ۔ جبکہ ہمارے یہاں مسائل پید اکرکے ا س دورانیہ کو 6سے 7سال تک پورا کیا جاتا ہے ہم میڈیا کے توسط سے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر صحت سے اپیل کرتے ہیں کہ نااہل پرنسپل کو فوری طور پر برطرف کیا جائے او ر قابل شخص کو پرنسپل تعینات کیا جائے ۔ آنے والے طلبہ کو جلد ازجلد داخلہ دیا جائے اور ان کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز کیا جائے بصورت دیگر ہم اس کے خلاف شدید احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔