سه شنبه, مارچ 17, 2026
Homeخبریںایران کا بوشہر میں واقع واحد جوہری پاور پلانٹ ہنگامی طور پر...

ایران کا بوشہر میں واقع واحد جوہری پاور پلانٹ ہنگامی طور پر بند

تہران (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران نے بوشہر میں واقع اپنے واحد جوہری پاور پلانٹ کو ہنگامی طور پر بند کردیا ہے۔

ایران کی سرکاری الیکٹرک انرجی کمپنی کے ایک عہدہ دار غلام علی رخشانی مہر نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بوشہر پاور پلانٹ کو ہفتے کےلیے روز عارضی طور پر بند کیا گیا تھا اور بندش کا یہ سلسلہ آیندہ تین سے چار روز تک جاری رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ اس جوہری پاور پلانٹ کی بندش سے برقی رو بھی عارضی طور پر معطل ہوسکتی ہے۔البتہ انھوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے جنوبی شہر بوشہر میں واقع اپنے واحد جوہری پاور پلانٹ کی بندش کی اطلاع دی ہے۔ واضح رہے کہ روس کی مدد سے اس پاور پلانٹ نے 2011ء میں بجلی کی پیداوار شروع کی تھی۔

ایران کے جوہری ادارے کے ایک عہدہ دار محمود جعفری نے مارچ میں یہ اطلاع دی تھی کہ اس پلانٹ کو بند کیا جاسکتا ہے کیونکہ ایران امریکا کی 2018ء میں اپنے بینکوں پر عائد کردہ پابندیوں کے نتیجے میں روس سے اس پلانٹ کو چلانے کے لیے درکار آلات اور ضروری سامان نہیں خرید سکا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز