چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںکوہلو میں گیس نکالنے والی کمپنی اور سیکیورٹی پر معمور قابض فورسز...

کوہلو میں گیس نکالنے والی کمپنی اور سیکیورٹی پر معمور قابض فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ کوہلو کے علاقے کوہ جندران میں گیس نکالنے والی کمپنی اور سکیورٹی پر معمور قابض فورسز پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے

آج بروز منگل 22 جون کو عصر کے وقت ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کوہ جندران میں ماڑی تل کے مقام پر قدرتی گیس نکالنے میں مصروف کمپنی اور اس کی سکیورٹی پر معمور قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر BM-12 راکٹوں سے حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں استحصالی کمپنی اور دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

مذکورہ کمپنی مقبوضہ بلوچ سرزمین پر جاری قومی وسائل کی لوٹ مار میں مصروف تھی، بلوچ لبریشن آرمی بلوچستان میں اس طرح کے استحصالی منصوبوں کی اِجازت ہرگز نہیں دے گی۔

ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز