چهارشنبه, مارچ 18, 2026
Homeخبریںپنجگور کے علاقے پنچی کہن میں ڈہیتھ اسکواڈ کارندہ اعظم قلندرزئی نے...

پنجگور کے علاقے پنچی کہن میں ڈہیتھ اسکواڈ کارندہ اعظم قلندرزئی نے شوکت لطیف کے گھروں بلڈوز کردیا-

پنجگور (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ گروہ ڈہیتھ اسکواڈ کارندہ اعظم قلندرزئی نے شوکت لطیف کے گھروں کو بلڈوز کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے اعظم قلندرزئی نے بہت سے دوسرے مسلح افراد کے ساتھ پنجگور کے علاقے پنچی کہن میں پولیس تھانے کے قریب شوکت لطیف نامی شخص کے گھروں پر بلڈوزر چلا دیئے ہیں علاقائی زرائع کے مطابق شوکت لطیف پیشے کے لحاظ سے مزدور ہے اور ان گھروں کو شوکت لطیف نے محنت مزدوری کر کے تعمیر کیئے تھے.

زرائع کے مطابق رات کے وقت 3 گاڑیوں پر سوار مسلح افراد جو ڈہیتھ اسکواڈ کے کارندے تھے مکمّل اسلحے سے لیس تھے آکر پولیس تھانے کے بلکل قریب واقع شوکت لطیف کے گھروں کو مسمار کرکے واپس با آسانی چلے گئے.

گذشتہ روز پنجگور تسپ کے رہائشی شوکت ولد عبدالطیف، پنچی کلگ کے رہائشی سالجان ولد فقیر محمد نے اشرف ساگر کامریڈ نصیراحمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کردیا تھا کہ گذشتہ شب محمد اعظم کی سربراہی میں درجنوں مسلح افراد نے جو تین گاڑیوں میں سوار ہو کر آئے تھے اور انہوں نے پنچی کہن میں ہمارے تیار مکانات اور چاردیواری کو بلڈوز کیا.

متاثرین نے اپنے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ڈہیتھ اسکواڈ کے گھروں کو بلڈوز کرنے سے ہمیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسمار کرنے والے گروہ کے خلاف سرکار کی طرف سے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ہے

یاد رہے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس طرح کے واقعات پنجگور میں معمول بن چکے ہیں ہر جگہ سرکاری حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے زبردستی لوگوں کے زمینوں کو قبضہ کیا ہے.

زرائع کے مطابق اس حوالے سے مقامی انتظامیہ بھی تاحال مذکورہ گروہ کے سامنے بے بس نظر آرہا ہے اور آخری اطلاعات تک گھروں کو مسمار کرنے والے گروہ کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز