چهارشنبه, مارچ 18, 2026
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کے شہر کیچ سے مزید دو بلوچ طالب علم ریاستی...

مقبوضہ بلوچستان کے شہر کیچ سے مزید دو بلوچ طالب علم ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ

کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر
تربت کے علاقے کلگ میں قابض پاکستانی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کے بعد ایک بلوچ نوجوان طالب علم فدا ولد حبیب سکنہ بلیدہ گردانک کو گرفتار کرکے جبری لاپتہ کردیا گیا-

مزید تفصیلات کے مطابق اسی طرح جبری لاپتہ ہونے والے واقعات میں سے ایک اور واقعہ ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پیش آیا جب قابض پاکستانی فورسز نے تعلیمی چوک کے مقام پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا حراست کے بعد متعلقہ جبری لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت امام ولد سعید کے نام سے ہوئی ہے-

ذرائع کے مطابق جبری لاپتہ ہونے والا بلوچ نوجوان گورنمنٹ ڈگری کالج عطاء شاد کا طالب علم ہے جو ابھی تک بازیاب نہیں ہوسکے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز