سه شنبه, مارچ 17, 2026
Homeخبریںحوثی ملیشیا شادی بیاہ کی تقریبات میں سماجی نوعیت کی رسوم کی...

حوثی ملیشیا شادی بیاہ کی تقریبات میں سماجی نوعیت کی رسوم کی ادائیگی اور دیگر تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی۔

صنعا (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق حوثی ملیشیا نے داعش کی طرز پر شادی بیاہ کی تقریبات میں تفریحی سرگرمیوں پرپابندی لگا یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے اپنے زیر تسلط علاقوں میں شادی بیاہ کی تقریبات میں سماجی نوعیت کی رسوم کی ادائی اور دیگر تفریحی سرگرمیوں پرپابندی عاید کردی ہے۔

حوثی ملیشیا کی طرف سے صنعا کے گورنر عبدالباسط الھادی کے دستخطوں سے ایک سرکلر جاری کیا ہے ۔اس سرکلر میں تمام مقامی کونسلوں کے سربراہان اور ڈار یکٹوریٹس کی انتظامیہ کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران بینڈ باجے، ڈھول اور رقص جیسی رسوم پرپابندی عاید کریں۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ اطلاعات ملی ہیں کہ بعض لوگ شادی بیاہ کی تقریبات میں فن کاروں اور فن کاراؤں کو مدعو کرتے اور ان مختلف غیر اسلامی فن کاری کراتے ہیں۔

خیال رہے کہ یمن کے سخت گیر شیعہ حوثی گروپ کے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ذرایع ابلاغ کے مطابق یہ گروپ ایرانی رجیم کے اشاروں پر کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز