قاہرہ (ہنگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق مصری طلباء نے امتحانات ختم ہونے کے بعد اپنے ہی اسکول میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں اسکول کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔دوسری طرف وزارت تعلیم اس واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے اسکول کو آگ لگانے والوں کو بھاری جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بدھ کے روز ملک کے شمال میں واقع الغربیہ گورنری کے المحلہ الکبرا میں ورکرز سٹی اسکول میں تکنیکی ڈپلوموں والے طلباء نے امتحان مکمل کرنے کے بعد اسکول کو آگ لگادی اور اس میں موجود فرنیچر و دیگر سامان کو تباہ کردیا مگر بروقت فائر بریگیڈ نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور آگ پھیلنے سے قبل اس پر قابو پالیا گیا۔
حکام اس وقت اسکول اور آس پاس کی عمارتوں میں نصب نگرانی کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے آگ لگانے میں ملوث طلبا کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ تکنیکی تعلیم کے امور کے نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر محمد مجاہد نے انکشاف کیا کہ وزارت اس وقت واقعے کے حالات اور طالب علموں کے محرکات کوبے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث طلبا کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔


