یکشنبه, مارچ 15, 2026
Homeخبریںافغان فضائیہ کا طالبان پر حملہ، اہم کمانڈر حافظ روح اللہ دیگر...

افغان فضائیہ کا طالبان پر حملہ، اہم کمانڈر حافظ روح اللہ دیگر کئی ساتھیوں سمیت ہلاک:

کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان میں طالبان کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں میں اضافے کے بعد افغان فضائیہ نے بھی طالبان کے خلاف سخت آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے کمانڈر حافظ روح اللہ کو افغان فضائیہ کے جنگی طیاروں نے جنوبی صوبے ھلمند کے ضلع گریشک میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ اپنے متعدد ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبہ بلخ کے ضلع چاربولک میں بھی ایک فضائی حملے میں 20 کے قریب طالبان مارے گئے ہیں۔

دریں اثناء امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ غزنی کے ضلع گیلان میں طالبان پہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 12 طالبان مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب کندھار صوبے کے ضلع پنجوائی میں طالبان کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آکر خواتین و بچوں سمیت پانچ افراد جانبحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوئیں ہیں۔ جانبحق ہونے والے افراد میں 28 سالہ عاطفہ، 41 سالہ خالدہ، 9 سالہ زرمینہ، 11 سالہ خدیجہ اور 8 سالہ فرید احمد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 29 سالہ نوریہ، 5 سالہ صدیقہ، 11 سالہ فرشتہ، 8 سالہ مریم ، 3 سالہ داداللہ اور 9 سالہ خالد احمد شامل ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان نے بڑے پیمانے پر بارودی سرنگ بچھائے ہیں جن کی زد میں آکر اکثر و بیشتر عام شہری مارے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز