کیچ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے مند سورو بازار میں گزشتہ رات چوروں نے ایک الیکٹرک دکان اور گیراج کا صفایا کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن مند سورو بازار میں چوروں نے ایک الیکٹرک شناور اور ایک گاڑی کے سامان لے کر فرار ہوگئے۔
مند کی تاجربرادری نے بتایا کہ مند پولیس انتظامیہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہیں۔
واضح رہے مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ڈکیتوں کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ان کو قابض ریاست پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔


