کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں روڈ پر ٹریفک حادثے کے باعث ایک شخص جا ںبحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن جمعہ کے روز مستونگ روڑ قادری پمپ کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہیں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شبیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے اور مزید کاروائی جا ری ہے۔


